حیدرآباد۔ 3۔ جنوری (پریس نوٹ) سی ایم آر کالج آف فارمیسی حیدرآباد میں قومی سطح کا دو روزہ سمپوزیم بعنوان ’’Emerging trends & Innovation in pharmacutical sciences-Pharma Innovate-2k13 کا 27 اور28 دسمبر کو انعقاد عمل میں آیا۔ اس موقع پر دکن اسکول آف فارمیسی کی فارم ڈی کی طالبہ مسز نیہا تبسم کو ان کے مقالہ ’’Evaluation of Sustained
Virological response in H.C.V Infected Patients ‘‘ پر انعام اول عطا کیا گیا۔ پروفیسر ڈاکٹر سید عبدالعزیز پرنسپل دکن اسکول آف فارمیسی نے نیہا تبسم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ قومی سطح پر طالبہ نے یہ انعام حاصل کیا ہے اور پہلی مرتبہ سائنسی مقالہ قومی سطح پر فارمیسی پراٹکس میں پیش کیا گیا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.